277

نئی حلقہ بند یوں پر اعتراضات داخل کرنیکا سلسلہ جاری 

پشاور۔نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اب تک الیکشن کمیشن میں ملک بھر سے72اعتراضات داخل کیے جاچکے ہیں سب سے زیاد ہ اعتراضات سندھ سے آئے ہیں جبکہ بلو چستان سے تاحال کوئی اعتراض جمع نہیں کرایاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق اب الیکشن کمیشن میں سندھ کی طرف سے 39جبکہ پنجاب سے تیس اعتراضات جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا سے اب تک صرف چھ اور فاٹا سے چار اعتراضات جمع ہوچکے ہیں خیبر پختونخوا سے این اے اکیس مردان ،کے علاوہ پی کے اٹھائیس ،انتیس ،پی کے اکسٹھ ،پی کے پچاسی اور پی کے چھیاسی پر اعتراضات سامنے آئے ہیں فاٹا سے ساجد حسین طور ی نے این اے چھیالیس کے حوالہ سے تفصیل سے اپنا مؤقف جمع کرادیاہے ۔

جبکہ این چالیس ،این اے اکتالیس اور این اے بیالیس پر بھی اعتراضات جمع کرائے جاچکے ہیں ذرائع کے مطابق رواں ہفتہ بہت بڑی تعداد میں اعتراضات جمع کرائے جانے کاامکان ہے جس کے لیے وکلا کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں کیسز تیارکر لیے گئے ہیں ۔