195

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور سمیت صوبے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے پشاور کے علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑ تھے۔