143

سی پیک کے تحت صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل 

اسلام آباد ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ،اس سے گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر چینی ورکروں نے دن رات کام کیا اور اس کو مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کوروزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومت اور چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔