601

کراچی کا رہزن گروہ پشاور سے گرفتار

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کراچی لیاری میں سرگرم رہزن گروہ کو پشاور سے گرفتار کرلیا گرفتار گروہ نے پشاور میں بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا پولیس نے ملزموں کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق 14 فروری کو شاہ خالد نامی شخص نے تھانہ گلبہار میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ گھر کے باہر موجود تھاکہ اس دوران نامعلوم مسلح ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی۔

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ایس ایچ او گلبہار جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی گروہ عتیق ولد عبد الرحمان سکنہ کراچی حال اعجاز آباد پھندو روڈ اورقاسم ولدمحمد زمان سکنہ کراچی حال سپین جماعت پھندو روڈ گرفتار کر کے انکے قبضے سے مال مسروقہ 8 عدد موبائل ٗ واردات میں استعما ل ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گرفتارملزموں نے کراچی میں بھی کئی وارداتوں کااعتراف کیا ہے ۔