504

ماروی میمن نے (ن )لیگ چھوڑنے کا عندیہ دید یا 

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مسلم لیگ(ن) چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کسی اور کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے ۔ ہفتہ کے روز ماروی میمن نے اپنے ٹویٹ میں اعلی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہ لیڈر شپ واہ، غلطی کسی کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے سیاست انسان عزت کے لئے کرتا ہے جبکہ جرم پر اکسانے والوں کو پہلے بے نقاب کرنا ہو گا پھر کسی اور کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے ۔