پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعدپاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم "ہینلے اینڈ پارٹنرز" کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا،یہ ایک مثبت پیشرفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
تازہ ترین پیش رفت کے تحت متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے پہلے ویزہ کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات مل جائے گی، جو سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔









