191

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا

کل جمعہ 27 جون کو یکم محرم، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا

کوئٹہ: پاکستان میں 1447 ہجری سال کا آغاز ہو گیا ہے، محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کا چاند دیکھے جانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان بھر میں چاند کی متعدد معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی بنیاد پر اعلان کیا گیا کہ کل جمعہ 27 جون کو یکم محرم الحرام اور نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا پہلا دن ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ:

  • 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

  • یوم عاشور 10 محرم الحرام، 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کا مہینہ اسلامی کیلنڈر کے اعتبار سے نہایت مقدس تصور کیا جاتا ہے اور یوم عاشور مسلمانوں کے لیے خاص مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔