9

لاہور میں پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑا گھر میں قتل

لاہور کے علاقے نور پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

دونوں نے چند دن پہلے ہی نیا کرائے کا گھر لیا تھا اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کی امید لے کر آئے تھے، مگر ظالم ہاتھوں نے ان کی زندگی چھین لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جوڑے کو مبینہ طور پر لڑکی کے رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور خصوصی ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس دلخراش واقعے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔