274

پشاور بس ٹرمینل کے 33کاؤنٹر قابضین سے واگزار

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے پشاور بس ٹرمینل میں 33 کا ؤنٹر کو قابضین سے خالی کروا لیا۔ انتظامیہ نے ان کو کاؤنٹر خالی کر نے کے لیے نوٹس بھی دیے تھے ‘ ان نوٹس کے خلاف انھوں نے ہائی کو رٹ میں کیس کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے ان کا کیس خارج کر دیا ۔

جس پر ہائی کورٹ کے احکامات کی روشی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے سیکریٹری آر ٹی اے محمد ندیم اختر، ڈی ایس پی گلبہار فضل واحد، ایس ایچ او جاوید اختر، ایڈمنسٹریٹر پشاور بس ٹرمینل زبیر خان ، منیجر شکیل خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور بس ٹرمینل میں 33 کا ؤنٹرز کو قبضہ مافیا سے خالی کر وا لیا۔