351

سر کاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ

پشاور۔صو بائی حکو مت نے دفتری اوقات کے بعد بھی ڈیوٹی انجام دینے والے گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے اعلامیہ کے مطابق ورکنگ ڈے کے دوران ڈیوٹی دینے والے ملازمین کا الاؤنس75 روپے سے بڑھا کر150 روپے ٗ عام تعطیل کے دوران ڈیوٹی دینے پر الاؤنس115 سے بڑھا کر 190 روپے کر دیا گیا ہے ۔