157

ایم ایم اے کا امیدواروں کی فہرست پر نظرثانی کا فیصلہ

پشاور۔متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے تناظر میں جے یو آئی اور جے آئی کی طرف سے پہلے سے پارٹی امیدواروں کے اعلان کا عمل غیر مؤثر ہونے کے امکانا ت کے بعد دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست پر نظرثانی کافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق چونکہ دونوں جماعتوں نے تمام صوبہ سے امیدوار کھڑے کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہوئی تھی اس لیے پورے صوبہ سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

تاہم اب صورت حال تبدیل ہونے کے بعددونوں جماعتوں کی طرف سے مرکزی قیادت سے ہدایات ملنے کے بعدنئی حکمت عملی وضع کی جائے گی جس کے لیے پہلے سے ہی امیدواروں کے موجودہ ناموں پر نظرثانی کی جائے گی تاکہ مشترکہ امیدوارسامنے لاتے وقت پیچیدگیوں اور اختلافات سے بچا جاسکے ۔