رحیم یار خان: عید کے موقع پر مالی پریشانی نے ایک باپ کو اس حد تک مجبور کر دیا کہ اس نے اپنے تین بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیر میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق محنت کش باپ نے دو معذور بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ زہریلی گولیاں کھا لیں۔ واقعے میں باپ اور دونوں بیٹے جان کی بازی ہار گئے جبکہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان شیخ زید اسپتال کے مطابق بیٹی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم واقعہ پورے علاقے میں دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کر گزر بسر کرتا تھا، لیکن کئی دنوں سے کام نہ ملنے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔