54

واٹس ایپ پر ہیکنگ سے بچاؤ: چند سادہ اقدامات

واٹس ایپ ہیکنگ میں ہوشربا اضافہ، صارفین کے لیے فوری حفاظتی اقدامات ناگزیر

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے کیسز نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل دور میں جہاں روزمرہ رابطے اس ایپ پر انحصار کرتے ہیں، وہیں اس کا غلط استعمال پرائیویسی کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

جولائی 2024 سے اب تک 1,426 سے زائد ہیکنگ کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے 549 اکاؤنٹس بحال ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین چند احتیاطی تدابیر اپنائیں تو اس خطرے سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

ان تدابیر میں دوہری تصدیق کو فعال کرنا، پرائیویسی سیٹنگز کو محدود رکھنا، ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا، مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہنا، ویب واٹس ایپ استعمال کے بعد لاگ آؤٹ کرنا، اور موبائل ایپس کو غیر ضروری رسائی نہ دینا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات کو کم سے کم ظاہر کرنا، ذاتی اور پیشہ ورانہ نمبرز الگ رکھنا، اور ہیکنگ کی صورت میں فوری شکایت درج کروانا بھی ضروری ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق معمولی احتیاط بڑے خطرے سے بچا سکتی ہے۔