گوگل نے آن لائن فراڈ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اپنے براؤزر، سرچ اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اے آئی بیسڈ سیکیورٹی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، ان فیچرز میں جیمنائی نانو نامی جدید آن-ڈیوائس لارج لینگوئج ماڈل کا استعمال کیا جائے گا تاکہ صارفین کو خطرناک ویب سائٹس اور اسپام مواد سے بچایا جا سکے۔
کروم براؤزر میں اب صارفین کو ایسی ویب سائٹس کے بارے میں خبردار کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر نقصان دہ ہوں۔
اس کے علاوہ گوگل ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جو ویب سائٹس کے نوٹیفکیشنز میں چھپے اسپام مواد کو شناخت کرکے خبردار کرے گا اور اسے بلاک بھی کرے گا۔
صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ کون سا مواد بلاک کیا گیا ہے اور اگر وہ اسے درست سمجھیں تو الرٹ کو ریورس کر سکیں گے۔
گوگل میسجز اور فون بائی گوگل میں بھی اسپام ڈیٹیکشن فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو مشتبہ کالز اور میسجز کے بارے میں خبردار کرے گا۔
یہ تمام فیچرز گوگل کی جانب سے آن لائن فراڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم سمجھے جا رہے ہیں۔
.jpg)