7

بل گیٹس کا اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی دولت انسانیت پر خرچ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 2045 سے پہلے اپنی تمام دولت گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسے مسائل موجود ہیں جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ مرنے سے پہلے اپنی تمام دولت انسانوں کی بھلائی کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔
بل گیٹس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ وہ اگلے 20 برسوں میں غربت، وبائی امراض اور بچوں کی اموات جیسے مسائل کے خاتمے پر کام کریں گے۔ گیٹس فاؤنڈیشن اب تک 100 ارب ڈالر سے زائد رقم مختلف منصوبوں پر خرچ کر چکی ہے، اور یہ رفتار اب مزید تیز ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا یہ اقدام نہ صرف ایک ذاتی فیصلہ ہے بلکہ دیگر دولت مند افراد کو بھی اس راہ پر گامزن کرنے کی ایک کوشش ہے۔