پشاور۔چمکنی پولیس نے نواحی علاقہ لالہ کلے میں رات کی تاریکی میں نامعلوم سفاک قاتلوں کے ہاتھوں معصوم بچوں سمیت 5 افراد کے اندھے قتل میں اہم پیش رفت کی ہے جبکہ موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیاگیا ہے ۔
قاتلوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کردیاگیا ہے واضح رہے کہ 19اور 20 مارچ کی درمیانی شب ترناب فارم لالہ کلے میں نامعلوم افراد نے یحییٰ ولد ذکریا کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی تھی جس میں یحییٰ، اس کی اہلیہ 26 سالہ کائنات، بیٹوں 2 سالہ شعیب، 5 سالہ ذوہیب اور سالی 17 سالہ ایشا دختر فقیر حسین کو بیدردی سے قتل کردیا تھا پولیس کے مطابق جائے ۔
وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تو اہم پیش رفت حاصل کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلوم ہورہا ہے کہ معاملہ خواتین کا تنازعہ ہے دوسری جانب پولیس نے موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیاہے پولیس کے مطابق بہت جلد اصل حقائق منظر عام پر آ جائیں گے ۔
477