مشہور اداکار عمران اشرف نے اپنی طبیعت کی خرابی کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں بتایا کہ وہ خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے اور صحت یابی کے لیے دعاوں کی ضرورت ہے۔
اداکار نے اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن ان کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں اور اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔