10

ربیکا خان نے اپنی پہلی ٹک ٹاک کمائی پوڈ کاسٹ میں بتادی

پاکستانی ٹک ٹاک کریئیٹر ربیکا خان نے افشا کیا ہے کہ انہوں نے 2019 سے ویڈیوز بنانا شروع کیے۔ ابتدا میں ان کی ویڈیوز پر صرف 100 ویوز آتے تھے، لیکن کچھ عرصے بعد عوامی دلچسپی نے ان کے مواد کو مقبول کر دیا اور ویوز کی تعداد ملینز تک پہنچ گئی۔

جب پہلی مرتبہ آمدنی کے بارے میں پوچھا گیا تو ربیکا نے بتایا کہ انہیں پہلی کمائی کے طور پر 25,000 روپے ملے، جس نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ان کے کام میں واقعی کوئی خاص بات ہے۔ یہ رقم ملنے کے بعد ان کو خود پر یقین مضبوط ہوا اور وہ مزید متحرک ہوئیں۔

ربیکا نے اپنے والد کو ہر مرحلے پر رہنما بتایا اور ذکر کیا کہ وہ ہر اہم فیصلہ والد سے مشورہ کر کے کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی والدہ کے ساتھ یوٹیوب پر کوکنگ ویڈیوز بھی تیار کر رہی ہیں، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔