10

یورپی یونین کا بڑا قدم: ایپل اور میٹا پر تقریباً 80 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ

یورپی ریگولیٹرز نے امریکی ٹیکنالوجی کی دو بڑی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی پر کروڑوں ڈالرز کے جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ایپل کو اپنے ایپ اسٹور پر صارفین کو بیرونی ذرائع سے سستے سودے حاصل کرنے سے روکنے پر جرمانہ بھگتنا پڑا۔ دوسری جانب میٹا پر ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ جرمانے یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت عائد کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صارفین کے ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ اور مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

یورپی اینٹی ٹرسٹ کمشنر نے اس فیصلے کو قانون شکن کمپنیوں کے لیے ایک "واضح پیغام" قرار دیا ہے کہ یورپی بلاک قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔