8

چین میں 10 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کروا دی ہے۔ اس سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ 1008 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے، جو دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ رفتار میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق، اتنی رفتار سے ایک 20 جی بی کی فل ایچ ڈی یا فور کے فلم صرف 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، جو عام صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی و تحقیقی شعبوں میں بھی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جی انٹرنیٹ سروس نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ صحت، تعلیم اور زراعت جیسے اہم شعبوں کی استعداد اور کارکردگی کو بھی کئی گنا بہتر بنائے گی۔