3

جسم میں پانی کی کمی کی 14 علامات، جنہیں نظرانداز نہ کریں

ہماری روزمرہ مصروف زندگی میں پانی پینا بھول جانا عام بات ہے، لیکن جسم میں پانی کی معمولی کمی بھی ڈی ہائیڈریشن کی ابتدائی علامات پیدا کر سکتی ہے۔ ذیل میں جسم کی وہ نشانیاں بیان کی گئی ہیں جو پانی کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں:

  1. سانس کی بو: منہ خشک ہونے سے جراثیم بڑھتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔

  2. میٹھے کی طلب: جسم کاربوہائیڈریٹس مانگتا ہے تاکہ توانائی بحال ہو سکے۔

  3. جِلد کا خشک ہونا: جلد کی لچک متاثر ہوتی ہے اور وہ دیر سے اپنی جگہ پر واپس آتی ہے۔

  4. تھکاوٹ: جسمانی کمزوری یا غنودگی بڑھ جاتی ہے۔

  5. چڑچڑا پن: پانی کی کمی سے مزاج میں بگاڑ آ سکتا ہے۔

  6. ٹھنڈ محسوس ہونا: خون کے بہاؤ میں کمی سے ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہے۔

  7. مسلز اکڑنا: پانی کی کمی سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔

  8. سر چکرانا: دماغ کو خون کی فراہمی کم ہونے سے سر گھومنے لگتا ہے۔

  9. سر درد: ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے درد ہو سکتا ہے۔

  10. قبض: نظام ہضم متاثر ہوتا ہے، آنتوں کی حرکت سست پڑ جاتی ہے۔

  11. گہرے رنگ کا پیشاب: گردے پانی محفوظ رکھنے لگتے ہیں۔

  12. بلڈ پریشر میں کمی: سر چکرانے اور بینائی متاثر ہونے لگتی ہے۔

  13. بہت زیادہ پیاس لگنا: یہ واضح علامت ہے۔

  14. لعاب دہن میں کمی: جراثیم کش صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

اگر ان میں سے کوئی علامت محسوس ہو تو روزانہ پانی پینے کی مقدار کا جائزہ ضرور لیں، خاص طور پر گرمیوں میں۔ شدید علامات پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔