کراچی میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، فی تولہ قیمت میں ایک دن میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 944 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ 3 ہزار 395 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔