52

پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے: بابر اعظم

بابر اعظم نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی حکمت عملی اور تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کمزور پہلوؤں پر محنت کر کے اپنی بولنگ کو خاص طور پر بہتر بنایا ہے، جبکہ بیٹنگ لائن بھی مضبوط اور منجھی ہوئی ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ لیگ میں کامیابی کے لیے مقامی کھلاڑیوں کا معیار بہت اہم ہوتا ہے، اور پشاور زلمی کے پاس ایک زبردست لوکل بینچ موجود ہے۔ بابر نے نوجوان کھلاڑیوں کو گائیڈ کرنے اور انہیں سینئرز کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع دینے کا بھی عندیہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی مجموعی صلاحیت اور ہم آہنگی اس بار ٹائٹل جیتنے کی مضبوط امید دلاتی ہے۔