50

میٹا نے فیس بک کو 'دوبارہ پرانا' بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا

مارک زکربرگ نے عدالتی سماعت میں انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک نے نہ صرف میٹا کی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ کمپنی کو اپنے پلیٹ فارمز کی حکمت عملی پر بھی نظرِثانی پر مجبور کر دیا ہے۔

زکربرگ کے مطابق، سوشل میڈیا کا منظرنامہ تبدیل ہو چکا ہے، جہاں پلیٹ فارمز اب صرف رابطے کے ذرائع نہیں رہے بلکہ "ڈسکوری انجن" بن چکے ہیں۔

تاہم، میٹا اب فیس بک کو اس کی اصل بنیادوں پر واپس لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ زکربرگ کے مطابق، کمپنی ایسے فیچرز واپس لا رہی ہے جو ماضی میں ہٹا دیے گئے تھے تاکہ صارفین کے درمیان ذاتی روابط کو مضبوط کیا جا سکے۔

یہ انکشاف بھی ہوا کہ ٹک ٹاک کی کامیابی کے بعد، فیس بک نے اپنے صارفین کے انفرادی اعداد و شمار بتانا بند کر دیے اور انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر ایپس کی مجموعی تعداد دینا شروع کی۔ اس اقدام کو مبصرین فیس بک کی سست ہوتی شرح نمو چھپانے کی ایک کوشش قرار دیتے ہیں۔