بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم "نکیتا رائے" 30 مئی کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ یہ فلم انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں کو بڑی خوبصورتی سے پیش کرے گی۔
اس کی ہدایت کاری سوناکشی کے بھائی کُش ایس سنہا نے کی ہے، جبکہ ارجن رامپال، پاریش راول اور سہیل نیّر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایک منفرد سینما تجربہ فراہم کرے گی جو ناظرین کے دلوں کو چھو لے گی۔