عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کچھ احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
اس ایڈوائزری میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کے مطابق ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں اور عوام میں آگاہی پیدا کریں۔ کانگو وائرس متاثرہ جانوروں کے خون یا ٹشوز کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، اور اس کی اموات کی شرح 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں سرحد پار جانوروں کی آمد و رفت کی وجہ سے وائرس کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں، اور متاثرہ خون یا جسمانی رطوبتوں کے ذریعے بھی انسان میں منتقلی ممکن ہے۔