8

جعلی ویب صفحات کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کا خطرہ

اسلام آباد میں جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا اور او ٹی پی چوری ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، 2025 میں فشنگ حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اہم ڈیٹا کے لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ حملے خاص طور پر جی میل، مائیکروسافٹ 365، اور دیگر کلاوڈ سروسز پر ہو رہے ہیں، جہاں جعلی ویب اسکرپٹس اور CAPTCHA کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

نیشنل سرٹ نے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2FA بائی پاس کے خلاف مؤثر حفاظتی اقدامات کریں اور ہمیشہ مستند ویب سائٹ کے ذریعے لاگ ان کو یقینی بنائیں۔