100

"یہ حرا مانی ہی ہیں؟" ہم شکل برطانوی ڈاکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

لاہور: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں نظر آنے والی خاتون کو دیکھ کر لوگ دھوکہ کھا گئے کہ وہ اداکارہ حرا مانی ہیں۔ دراصل، یہ خاتون حرا مانی کی ہم شکل ایک پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر ہیں جن کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں خاتون نہ صرف شکل و صورت بلکہ بولنے کے انداز، ہنسی، اور آواز میں بھی اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ مداحوں کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ وہ حرا مانی نہیں ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آ گیا ہے۔

متعدد صارفین نے کہا کہ ’’ہمیں لگا کہ یہ حرا مانی کا کوئی نیا وی لاگ ہے‘‘۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’یہ جینیاتی جڑواں ضرور ہوں گی‘‘۔ اس ویڈیو نے مذکورہ ڈاکٹر کو اچانک شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کے لاکھوں ویوز ہو چکے ہیں، اور یہ وائرل ٹرینڈ اب انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک دلچسپ موضوع بن چکا ہے۔