ادرک نہ صرف کھانوں کے ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ بالوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔ اس جڑ میں سوزش کم کرنے والے اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہیں جو بالوں کی نشوونما میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ادرک کے تیل کو استعمال کرنے کے کئی دلچسپ طریقے ہیں۔ اگر آپ لمبے بالوں کی خواہش رکھتے ہیں تو اسے کیسٹر آئل کے ساتھ ملا کر لگائیں، 30 منٹ تک سر پر رکھیں اور پھر دھو لیں۔
بالوں کو نرم اور چمکدار بنانے کے لیے ایک چمچ ادرک کا تیل ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کریں، پھر سر پر اچھی طرح مالش کریں اور بعد میں نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
اگر آپ کے بال روکھے اور کمزور ہیں تو ادرک کے تیل میں زیتون کا تیل ملا کر جڑوں میں لگائیں، یہ آپ کے بالوں کی مضبوطی کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
گرتے بالوں کی شکایت سے نجات پانے اور انہیں گھنا بنانے کے لیے روزمیری آئل کے ساتھ ادرک کے تیل کا استعمال کریں، یہ بالوں کی افزائش میں واقعی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔