سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، اور رواں سال کا پہلا دماغی ملیریا کیس حیدرآباد میں رپورٹ ہوا ہے، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق، متاثرہ شہری اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ یہ ملیریا دماغی رگوں میں سوجن کا سبب بنتا ہے اور تاخیر سے علاج جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
رواں سال سندھ بھر میں 20,057 ملیریا کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ لاڑکانہ اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مچھر دانی، اسپرے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔