13

تین دن تک استعمال نہ ہونے والے اینڈرائیڈ فونز خودکار ری بوٹ ہوں گے

اینڈرائیڈ فونز میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو خودکار ری اسٹارٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر تین دن تک لاک رہنے والی ڈیوائس کو خودبخود ری اسٹارٹ کر دے گا۔

اس کے بعد، فون کو دوبارہ کھولنے کے لیے آپ کو پاس کوڈ درج کرنا ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کے ساتھ کچھ اور دلچسپ فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جیسے کہ کوئیک شیئر پریویو، یوز ایج diagnostics، اور ڈیٹا ٹرانسفر کے نئے اور بہتر طریقے۔