معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے اچانک سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جس نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک مختصر اسٹوری شیئر کی جس میں صرف "Hospitalized" لکھا گیا، تاہم انہوں نے اپنی طبیعت یا بیماری کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سب یہی امید کر رہے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار جلد صحت یاب ہو کر واپس آئے۔
ایک انسٹاگرام پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیروز خان کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر فی الحال اس خبر کی تصدیق فیروز خان یا ان کے قریبی ذرائع نے نہیں کی ہے۔
فیروز خان پاکستانی ٹی وی اسکرین کے مقبول چہروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی زبردست پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر ایک بار پھر اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کریں گے۔