48

ذیابیطس کی ایک اور قسم سامنے آگئی: ماہرین کا اعلان

انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن نے ذیابیطس کی ایک نئی قسم کو ٹائپ 5 ذیابیطس کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جو خاص طور پر غذائی قلت کا شکار نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس بیماری کو "غذائیت سے متعلقہ ذیابیطس" کہا جاتا ہے اور یہ ایشیا اور افریقہ میں زیادہ عام ہے، جہاں خوراک کی کمی اور غربت کے مسائل بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری 70 سال سے ریکارڈ کی جا رہی تھی، لیکن اکثر اسے نظر انداز یا غلط سمجھا جاتا رہا۔ اب اس کے بارے میں سمجھنے اور علاج کرنے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔