52

زمین سے دور بلیک ہول کی پراسرار سرگرمی نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

سائنسدان ایک بڑے بلیک ہول کی حیرت انگیز حرکات کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو زمین سے 30 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

اس بلیک ہول نے جاگنے کے بعد روشنی اور توانائی کا ایک زبردست اخراج شروع کر دیا ہے، جو کہ دیگر بلیک ہولز کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس بلیک ہول کا مشاہدہ کائناتی مظاہر کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق نیچر آسٹرونومی جرنل میں شائع ہوئی ہے، اور سائنسدان اس بلیک ہول کے رویے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔