بھارتی اداکار سلمان خان کو حال ہی میں ایک سنسنی خیز دھمکی ملی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے اور ان کے گھر میں گھس کر انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یہ دھمکی آمیز پیغام آج صبح ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر پر موصول ہوا، جس کے بعد پولیس نے فوراً ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سلمان خان باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں، جہاں پچھلے سال بشنوئی گینگ کے کچھ شوٹرز نے فائرنگ کی تھی۔ یہ سلمان خان کے لیے جان سے مارنے کی دھمکی کا پانچواں موقع ہے، جو کہ پچھلے دو سالوں میں سامنے آیا ہے۔