127

روزانہ دہی کا استعمال دماغی صحت کو بہتر بناتا ہیں، تحقیق

نیویارک: نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پروبائیوٹکس سے بھرپور غذا جیسے دہی اور پنیر نہ صرف معدے کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد کو ایک ماہ تک مخصوص پروبائیوٹک بیکٹیریا والے سپلیمنٹس دیے گئے جن میں Lactobacillus اور Bifidobacterium موجود تھے۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ ان سپلیمنٹس کے باقاعدہ استعمال سے شرکاء میں منفی خیالات اور احساسات کی شدت میں نمایاں کمی آئی۔

ماہرین کے مطابق پروبائیوٹکس انسان کے جذباتی تجزیے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتے ہیں، یعنی یہ غذائیں فرد کی جذباتی ذہانت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

اگرچہ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ ادویات کا متبادل نہیں، تاہم قدرتی طریقے سے دماغی صحت کو سہارا دینے کا یہ ایک محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہو سکتا ہے۔