16

انسٹاگرام کا ریلز کے لیے منفرد فیچر ٹیسٹ

میٹا کی ملکیت انسٹاگرام نے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کروانے کی آزمائش شروع کی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی ریلز ویڈیوز کو ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے لاک کر سکیں گے۔

اس فیچر کا مقصد اپنے قریبی مداحوں کے ساتھ خصوصی مواد کا اشتراک کرنا ہے۔ صارفین کو ویڈیو دیکھنے کے لیے ایک کوڈ درج کرنا ہوگا، جو کہ پوسٹ کے کیپشن میں دیا جائے گا۔

یہ فیچر برانڈز اور فالوورز کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔