بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روتیلا ایک بار پھر اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ جو لوگ انہیں خود غرض سمجھتے ہیں، ان کے لیے ان کا کیا پیغام ہے، تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام میں پوری طرح مگن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ کچھ لوگ انہیں شاہ رخ خان کے بعد بہترین پروموٹر مانتے ہیں۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں کچھ صارفین نے انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دوسروں نے ان کے دعوے کا مذاق اڑایا۔
اروشی نے اپنی فلم "ڈاکو مہاراج" کے بارے میں کہا کہ یہ 2025 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک ہوگی، اور وہ اس فلم کے ذریعے IMDB پر نمبر 1 اسٹار بن گئی ہیں۔