گوگل میپس میں نئے اے آئی فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو کمپنیوں اور اداروں کو سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے، ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور مقامی علاقوں کے رجحانات کو سمجھنے میں مدد دیں گے۔
ان فیچرز تک رسائی کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، اور ان کا مقصد مختلف اداروں، بشمول ٹریفک پولیس، کی فیصلہ سازی میں معاونت کرنا ہے۔ امیجری انسائیٹ ٹول اسٹریٹ ویو اور ورٹیکس اے آئی کی مدد سے کھمبوں اور اسٹریٹ سائنز کی شناخت میں مدد کرتا ہے۔
پلیسز انسائیٹس کاروباری اداروں کو مقامی رجحانات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جبکہ روڈز منیجمنٹ انسائیٹس سڑکوں کی بہتری اور حادثات کے خطرے والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ٹریفک ڈیٹا کا تجزیہ پیش کرتا ہے۔ یہ ٹولز جلد ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔