شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں اپنے بڑھتے ہوئے وزن اور پلاسٹک سرجری پر ایک منفرد موقف اپنایا ہے۔ کومل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وزن میں اضافے سے پریشان نہیں بلکہ اس تبدیلی کو خوشی کے طور پر دیکھتی ہیں۔
کومل نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ "اب میں تگڑی ہوگئی ہوں" اور اپنے بازو کو دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ باڈی بلڈر کی طرح محسوس کرتی ہیں۔ اس ملاقات میں یشما گل، حبا علی اور دیگر اداکارائیں بھی شریک تھیں۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ بھی کہا کہ "خوبصورتی کا کوئی مخصوص پیمانہ نہیں ہوتا، اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی ذات سے محبت کریں اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں"۔