اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کے لیے اپنے ممکنہ جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقتی پسندیدگی کے بجائے ایسی شخصیت اہم ہے جس کے ساتھ اچھی دوستی ہو، بات چیت کے موضوعات ہوں اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا جذبہ موجود ہو۔
انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا، عزت دینے والا، اور ایسا شخص جو صرف مالی طور پر مستحکم نہ ہو بلکہ سکون دینے والا ہو، وہی ان کا پسندیدہ لائف پارٹنر ہو سکتا ہے۔
طوبیٰ نے واضح کیا کہ ایک دیرپا رشتہ صرف ظاہری کشش پر نہیں بلکہ اندرونی ہم آہنگی اور دوستی پر قائم رہتا ہے۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی معروف میزبان عامر لیاقت حسین سے ہوئی تھی، تاہم 2022 میں ان کا رشتہ خلع پر ختم ہوا۔