گوگل نے اپنے اے آئی موڈ میں حیران کن نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کو اب صرف ٹائپنگ کے بجائے تصویروں کے ذریعے بھی سوال پوچھنے کی سہولت دے گا۔
یہ فیچر گوگل کے طاقتور جیمنائی ماڈل پر مبنی ہے، جو تصاویر کو سمجھنے، تجزیہ کرنے اور ان پر تفصیلی جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صارفین اب کسی بھی چیز کی تصویر لے کر گوگل سے پوچھ سکیں گے کہ وہ چیز کیا ہے، اس کا استعمال کیسے ہوتا ہے، اور اس سے جڑے دیگر مشورے بھی حاصل کر سکیں گے۔
مثال کے طور پر کچن ٹولز، ڈرائنگ روم کی ڈیکوریشن یا کسی پراسرار شے کی شناخت – گوگل کا نیا فیچر نہ صرف چیز کی پہچان کرے گا بلکہ اس سے متعلق یوٹیوب ویڈیوز، وضاحتیں اور کئی متبادل تجاویز بھی فراہم کرے گا۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں دستیاب ہے، مگر مستقبل میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔