93

انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کے لیے سختیاں بڑھ گئیں، لائیو جانے کے لیے والدین کی اجازت ضروری قرار

میٹا نے انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب 16 سال سے کم عمر صارفین والدین کی اجازت کے بغیر دوستوں کے ساتھ لائیو براڈکاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

یہ نیا اقدام "ٹین اکاؤنٹس" سیٹنگز کا حصہ ہے، جو گزشتہ سال متعارف کرائے گئے تھے۔ اس پالیسی کا اطلاق صرف انسٹاگرام تک محدود نہیں بلکہ فیس بک اور میسنجر کے لیے بھی ہو گا۔

میٹا کے فیملی سینٹر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو کنٹرول کر سکتے ہیں، تاکہ وہ محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں سوشل میڈیا استعمال کریں۔

کمپنی کے مطابق، نئی پالیسیوں کا مقصد آن لائن ہراسانی، ناپسندیدہ رابطوں اور حساس مواد سے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔