180

نادیہ حسین کو شوہر کے مالی اسکینڈل میں ایف آئی اے کا طلبی نوٹس موصول

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے نے ان کے شوہر کی جانب سے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک منتقلی کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کو 14 اپریل کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے۔ ان کے شوہر عاطف خان اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں زیرِ تفتیش ہیں اور اب رقم کی منتقلی کے شواہد سامنے آنے پر نادیہ حسین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔