"ون پیشنٹ ون آئی ڈی" نظام، جو صحت کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کی مشترکہ کوششوں سے متعارف کرایا گیا۔ یہ نظام ہر مریض کو ایک خاص آئی ڈی دیتا ہے، جس کی بدولت مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ ملک بھر میں کسی بھی وقت آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ یہ نظام ٹیلی میڈیسن کے ذریعے عوام کو ماہر ڈاکٹروں سے مشورے کی سہولت فراہم کرے گا اور صحت کی خدمات کو ہر گھر تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔