ایک مفلوج خاتون کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ بولنے کا موقع ملا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے فالج سے متاثرہ ایک خاتون، جس کا نام این ہے، کے دماغی سگنلز کو ڈی کوڈ کر کے بولنے کے عمل کو ممکن بنایا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی، جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، دماغ کے خیالات کو کمپیوٹر کے ذریعے الفاظ میں تبدیل کرتی ہے۔ محققین کو امید ہے کہ اس ترقی سے مستقبل میں مفلوج افراد کے لیے جدید ڈیوائسز تیار کی جا سکیں گی۔