13

واٹس ایپ نے صارفین کی رازداری کے لیے نیا فیچر پیش کر دیا

واٹس ایپ نے چیٹ کی پرائیویسی کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو جلد ہی ایک اپ ڈیٹ کے طور پر دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.25.10.14 کے ذریعے گوگل پلے اسٹور پر مل سکتا ہے۔

یہ نئی خصوصیت صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ اپنی فون کی میڈیا فائلز کو خود بخود گیلری میں محفوظ نہ ہونے دیں۔ پہلے یہ فیچر صرف غائب ہونے والی چیٹس تک محدود تھا، لیکن اب اسے ایک اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی سیٹنگ کے تحت مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

اس کے ذریعے پرائیویسی کے تحفظ کے مزید اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ یہ خصوصیت نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور غیر مجاز ڈیٹا کی منتقلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔