232

پشاور میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی سرکل میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 گداگروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں قمار بازی کی محفل ا لٹ کر 6 افراد کو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیاپشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاویداقبال کوعوامی شکایات موصول ہوئیں کہ شہر کے مختلف چوراہوں پر گداگرشہریوں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں ۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ اور ایس ایچ اوتھانہ شہید گلفت حسین حفیظ الرحمن پر مشتمل خصوصی ٹیمو ں نے گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں08 گداگراور تھانہ شہید گلفت حسین کے حدود میں04 گداگر وں کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی وارث خان نے قمار بازی کی محفل اُ لٹ کر 6 قمار بازو ں،طاہر ،خرم شہزاد، محمد شاہ نواز،ذیشان ،محمد فاروق،عثمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔