ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے والد کِم فرنینڈس کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 24 مارچ کو انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔
اداکارہ جیکولین اپنے والد کے آخری ایام میں ان کے ساتھ ہی موجود تھیں اور انہوں نے آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا تاکہ وہ اپنے والد کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
کِم فرنینڈس کی شادی 1980 کی دہائی میں سری لنکن شہری ایلروئے فرنینڈس سے ہوئی۔ وہ ملائیشیا اور کینیڈا کے نژاد تھے اور بحرین میں ایک ائیر ہوسٹس کے طور پر کام کر چکے تھے۔ جیکولین فرنینڈس اپنے والدین کے چار بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔
اداکارہ جیکولین نے 2009 میں بالی وڈ میں الہ دین کے ذریعے قدم رکھا تھا اور پھر اپنے شاندار کام کی بدولت انڈسٹری میں نام کمایا۔