133

اسپیس ایکس نے اسٹارلنک سیٹلائٹس کا نیا بیچ کامیابی سے لانچ کر دیا

فلوریڈا: خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی میں عالمی شہرت یافتہ ادارہ اسپیس ایکس ایک بار پھر مدار میں سیٹلائٹس بھیجنے میں کامیاب ہو گیا۔ کمپنی نے اتوار، 6 اپریل کو اپنے فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے 28 اسٹارلنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (LEO) میں روانہ کیا۔

یہ لانچ کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن، فلوریڈا سے عمل میں لایا گیا۔ پرواز کے آٹھ منٹ بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج کامیابی سے اسپیس ایکس کے بغیر پائلٹ ڈرون شپ پر واپس اتار لیا گیا، جو اسپیس ایکس کی شاندار تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کمپنی کے مطابق، فالکن 9 کا اوپری حصہ ایک گھنٹے کے اندر انٹرنیٹ مہیا کرنے والے اسٹارلنک سیٹلائٹس کو ان کے مدار میں چھوڑنے میں کامیاب رہا۔ یہ سیٹلائٹس عالمی انٹرنیٹ رسائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی طرف ایک اور قدم ہیں۔